اللہ تعالیٰ کی خوشنودی خدمت خلق میں ہے

addd

خلفاۓ شیخ سہرور داوراشاعت اسلام

خلفاۓ شیخ سہرور داوراشاعت اسلام : جہاں دیگر سلاسل طریقت کے صوفیاء نے اشاعت اسلام کی خدمات سرانجام دیں وہیں سلسلہ سہروردیہ کے بزرگوں نے بھی کارہائے نمایاں سرانجام دیے ، شیخ شہاب الدین سہروردی کے زیادہ تر خلفاء صوفیاۓ چشت کی طرح برصغیر پاک و ہند ، بنگال ، کشمیر کے علاقوں کی طرف تشریف لاۓ ، ان علاقوں کے لوگوں کو دولت اسلام سے سرفراز کرنے میں زیادہ تر چشتی اور سہروردی صوفیاء کا کردار ہے ۔ برصغیر پاک و ہند میں سلسلہ سہروردیہ کا موسس اول حضرت شیخ بہاؤالدین زکر یا سہروردی کو بیان کیا جا تا ہے ۔ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے بقول آپ شیخ الشیوخ کی خدمت میں صرف 18دن رہے اور آپ کو خرقہ خلافت مل گیا ۔ اس پر حضرت شیخ الشیوخ کے پرانے احباب نے شکوہ کیا کہ ہم تو ایک عرصہ سے آپ کی صحبت میں ہیں اور منزل مقصود تک نہ پہنچے اور انہیں محض چند دن سے کامیابی مل گئی،اس پرشیخ الشیوخ نے فرمایا : ” تم لوگ تر لکڑیاں لاۓ ہو جن میں آگ دیر سے لگتی ہے جبکہ بہاؤ الدین خشک لکڑی لایا ہے جو ایک ہی پھونک مارنے سے بھڑک اٹھی ۔ شیخ محمد اکرام نے آب کوثر میں بحوالہ انوارغوشی لکھا ہے شیخ بہاؤ الدین زکر یا سہروردی کی کاوشوں اور وعظ سے سند ھ ، ملتان اور لاہور کے ہندوؤں میں سے بے شمار خلقت نے دین اسلام کواختیار کیا اور شیخ کے حلقہ ارادت میں داخل ہوۓ ۔
(افکارالصدرین ص 48)
شئیر کریں:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یہاں پر ہمارا سب سے اہم پروجیکٹ ملک بھر میں تمام لائبریریزکی فہرست بنانا ان کے لنک اور ان میں موجود کتب کا ریکارڈ بنانا ہے۔ اس لئے اہل علم حضرات سے درخواست ہے کہ آپ کے علم میں کوئی بھی لائبریری ہو تولائبریری کے منتظمین سے ہمارا رابطہ کرایا جائے تاکہ ان میں موجود کتب کی فہرست کوآن لائن کیا جا سکے ۔ہمارے اس کام کا مقصد محققین کے لئے علمی مواد تک رسائی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔آپ احباب اس مقصد کے لئے ہمارا ساتھ دئجئے۔

آپکا شکریا

فالو لازمی کریں

SUBSCRIB US

تازہ ترین اشاعتیں

مشہور اشاعتیں

بلاگ آرکائیو