جواب : یہ سب کچھ اس لیے ہوتا ہے کہ آپ اس سے بھاگنے کے دروازے ڈھونڈ رہے ہیں ۔ آپ ابھی اس کو فیس Face کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہی نہیں ہیں ۔ آپ ابھی تک اس سے نکل بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ اس کو کرنے پر قادر کیسے ہوں گے ؟ آپ ایک کام ذہنی طور پر کرنا چاہتے ہی نہیں ۔ آپ نہیں کرنا چاہیں گے تو نہیں ہو سکے گا ۔ آپ پہلے یہ طے کر لیجئے کہ آپ کو یہ کام کرتا ہے پھر رفتہ رفتہ ( وہ بھی ایک دم سے نہیں ہوگا ۔ انسان کوئی ایسی مشین نہیں کہ اس کا سوئچ آن آف کر دیا جائے ) ۔اسے بتدریج اس سٹیج پر لانا پڑتا ہے ۔ جیسے ایک شخص دوڑ میں حصہ لینا چاہتا ہے تو ایک دم نہیں دوڑ پڑتا ۔ دودومنٹ سے شروع کر کے بڑھاتا جا تا ہے ۔دومنٹ چارمنٹ پھر سالوں میں شاید پانچ گھنٹے تک چلا جاۓ ۔ اسی طرح پریکٹس شروع کر یں اور آہستہ آہستہ ذکر میں وقت بڑھاتے جائیں تو یہ تھکاوٹ اور تکلیف نہیں رہے گی ۔
(ماخوذ محفل شیخ:حضرت امیر محمد اکرم اعوانؒ)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
یہاں پر ہمارا سب سے اہم پروجیکٹ ملک بھر میں تمام لائبریریزکی فہرست بنانا ان کے لنک اور ان میں موجود کتب کا ریکارڈ بنانا ہے۔ اس لئے اہل علم حضرات سے درخواست ہے کہ آپ کے علم میں کوئی بھی لائبریری ہو تولائبریری کے منتظمین سے ہمارا رابطہ کرایا جائے تاکہ ان میں موجود کتب کی فہرست کوآن لائن کیا جا سکے ۔ہمارے اس کام کا مقصد محققین کے لئے علمی مواد تک رسائی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔آپ احباب اس مقصد کے لئے ہمارا ساتھ دئجئے۔